کراچی (نیوزڈیسک) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 100 ملین ڈالر کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اینٹی نارکوٹکس فورس پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ گرینڈ آپریشن خفیہ اطلاع پر بحیرہ عرب میں کیا، دو کشتیوں میں 871 کلو چرس 91 کلو کرسٹل سمگل کی جارہی تھی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کشتیوں کا پیچھا کیا گیا، منشیات کو عالمی منڈی تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اے این ایف کے مطابق کشتیوں پر سوار عملے نے ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، منشیات فروش ایک کشتی چھوڑ کر دوسری میں فرار ہوگئے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ مجموعی طور پر برآمد شدہ منشیات کی قیمت27 ارب روپے سے زائد ہے، منشیات کیخلاف اے این ایف پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔
0 181 1 minute read