اہم خبرپاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک )چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا، ورچوئل اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر نے بھی شرکت کی، احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ کی بھی شریک ہوئیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی، آمنہ قادر کو کمیٹی کی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ شامل ہیں۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا جیل ریفارمز کمیٹی پنجاب کی جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی، چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button