لندن (نیوزڈیسک) لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لندن پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد ہوئی، خواجہ آصف نے پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔خواجہ محمد آصف نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے، افسوسناک واقعہ 11 نومبر 2024 سہ پہر قریباً ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا، لندن میں نجی دورہ پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔خواجہ آصف نے کہا کہ واقعہ میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا، لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔انہوں نے کہا کہ قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔
0 609 1 minute read