پاکستانتازہ ترینجرائم

38 کروڑ کی سب سے بڑی واردات، گرفتار ارب پتی چور کے مزید انکشافات

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں گرفتار ہونے والے ارب پتی چور کی مزید کارروائیاں سامنے آگئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بلال نے 2014 میں چوری کی سب سے بڑی 38 کروڑ کی واردات کی، یہ واردات ڈیفنس میں ایک کاروباری شخصیت کے گھر کی۔ملزم نے زیادہ تر وارداتیں سائیکل پر کیں، ملزم بلال سائیکل پر گھاس کاٹنے والی بڑی قینچی رکھ کر مالی کا روپ دھار لیتا تھا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بلال نے چوری کے پیسوں سے دبئی میں فلیٹس لے رکھے ہیں، بلال کے مزید دو ساتھی بھی ہیں، ملزم نے کرکٹر عبدالرزاق کے گھر بھی 90 لاکھ کی واردات کی تھی۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا ہے جلد باقاعدہ گرفتاری ہوگی۔خیال رہے کہ ملزم 15 سال میں پہلی بار گرفتار ہوا ہے، جو چوری شدہ رقم کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ایک حصہ غربا، دوسرا غریب رشتہ داروں میں تقسیم کرتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button