پاکستانتازہ ترینجرائمدنیاسائنس و ٹیکنالوجی

بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 19 افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا جب تربیتی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق ایک بجکر 6 منٹ پر پرواز بھری تاہم طیارہ ڈھاکا کے علاقے اتارا میں ایک کالج کی عمارت پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا نے واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں کالج کی عمارت میں آگ لگ گئی اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بنگلادیشی فوج کی جانب سے بھی ائیرفورس کے تربیتی طیارے ایف 7 بی جی آئی کو حادثہ پیش آنے کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم فوج نے واقعے میں ہلاکتوں اور پائلٹ سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کیں۔جائے حادثہ پر موجود ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button