انتخاباتپاکستانتازہ ترین

ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پاکستان ریپبلک پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نےکہا کہ پاکستانیوں کو جینے نہیں دیا جا رہا، وہ آج سے ایک ایسی تحریک شروع کرنے جا رہی ہیں جو ایوان میں عوامی نمائندگی کرےگی، کراچی سے باقاعدہ تحریک کا آغاز کر رہی ہوں۔نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے ریحام خان نےکہا کہ ہم قوانین میں ایسی تبدیلیاں لائیں گےکہ عوام کو فائدہ ہوگا، خواتین اورکسانوں کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نےکہا کہ پورا پاکستان ان کا حلقہ ہے ،عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ تاجروں نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تو وزیر خزانہ تاجروں کو اسلام آباد بلالیتے ہیں، پہلے مشاورت کیوں نہیں کی جاتی؟ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں ہمیشہ سیاسی جماعتوں سے دوری رکھی، جوکام کیا وہ میرٹ کی بنیاد پرکیا اور لوگوں سے یہی امید رکھتی ہوں۔ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا لوگو بھی جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button