اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز پر ایک خاتون مسافر سے 296 گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرلی۔بحرین کی پرواز پر دوران تلاشی خاتون مسافر مسرت کے پاس منشیات کا انکشاف ہوا، خاتون مسافر نے منشیات کپڑوں اور جوتوں کے تلووں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے عملے نے خاتون سے 296 گرام وائٹ ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
0 153 Less than a minute