راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔
0 507 1 minute read