پاکستانتازہ ترینصحت

طالبان بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، ڈر لگتا ہے پاکستان پولیو والا اکیلا ملک نہ رہ جائے: مصطفیٰ کمال

وزیر وفاقی صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے افغانستان میں طالبان بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں، ڈر لگتا ہے کہ کہیں پاکستان پولیو وائرس والا دنیا کا واحد ملک نہ رہ جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاو کے قطرے نہیں پلاتے۔ان کا کہنا تھا پولیو اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے، ہم اس سال دسمبر تک ملک سے پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بار پاکستان اور افغانستان میں انسداد پولیو مہم اکھٹے شروع اور ختم ہو گی، افغانستان میں طالبان حکومت بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا رہی ہے، افغانستان کی انسداد پولیو ڈرائیو بہت اچھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں، کینسر اور ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے لیکن پولیو کا علاج نہیں ہے، پاکستان میں اب بھی پولیو کا وائرس سیوریج میں موجود ہے، بھارت سے میچ ہو تو پوری قوم ایک ہو جاتی ہے، پولیو کے معاملے پر بھی پوری قوم ایک ہو چکی ہے، پاکستان پولیو ویکسین یونیسف سے خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے، ہم جلد پولیو سے جان چھڑا لیں گے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا وزارت کا چارج لیا تو تمام چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے میری بات ہوئی، سب نے ہی پولیو پر بہترین اور مثالی ردعمل دیا ہے، ابھی حلف بھی نہیں لیا تھا تو وزیراعظم شہباز شریف کا فون آ گیا، کہا گیا وزیر اعظم کل فون پر میٹنگ کریں گے، اگلے دن کی میٹنگ تھی پولیو سے متعلق تھی، اس بات سے ڈر لگتا ہے کہ ہم کہیں پولیو سے متاثرہ اکیلے ملک نہ رہ جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button