پاکستانتازہ ترین

خان کی رہائی احتجاج کے بغیر نا ممکن، آئندہ احتجاج حتمی ہوگا، شیر افضل

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف احتجاج کے ذریعے ہی باہرآئیں گے، آئندہ احتجاج حتمی اور آخری ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی احتجاج کے بغیر ممکن نہیں، یا تو سرجھکا لیں یا پھرخودداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، طلبا کو پاکستان کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں بانی کے سامنے بہت زیادہ جھوٹ بولا جاتا ہے، جتنی انرجی میرے دوستوں نے مجھ پر ضائع کی اتنی مخالفین پر کرتے تو فائدہ ہوتا، میں نے ہمیشہ کہا صرف بانی پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کو جوابدہ ہوں۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ اگر میرے دوست میرے ساتھ کمفرٹ محسوس نہیں کرتے تو مجھے احتجاج سے باہر رکھیں، میرے کچھ دوست نہیں چاہتے احتجاجی کمیٹی میں میرا نام نہ ہو، 9 مئی کے بعد اگرکسی نے احتجاج کیا تومیں نے ہی کیا تھا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کوبانی کے سامنے حمایت کا یقین دلایا تھا، میڈیا پربیانات سے میری حوصلہ شکنی ہوتی ہے، بانی نے کہا ہے پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا میں نہ لایا جائے، سلمان اکرم راجہ کوایسی باتیں میڈیا پرنہیں کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button