اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کیےگئے ہیں۔خیال رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ دنوں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بنچز تشکیل دے گا،نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سے سینئر جج ہوگا۔وزارت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔
0 383 1 minute read