لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اب 27ویں ترمیم بھی لائی جائے گی، اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا،27ویں ترمیم پر دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کی ملاقات میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ستائیسویں ترمیم کو پیش کرنے سے پہلے ملاقاتوں کا سلسلہ سیاسی جماعتوں سے رہنا چاہئے، مشاورت بیٹھک کل اسلام آباد میں دوبارہ ہوگی۔
0 212 1 minute read