پاکستانتازہ ترین

قیدی وین حملہ کیس: 86ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد سنگجانی میں پولیس قیدی وین پر حملے کا کیس انسداد دہشت گردی عدالت نے 86 ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔وین پر حملے کے وقت ملزمان میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز ملک لیاقت اور انور زیب ،کے پی کے پولیس 34 اور ریسکیو 1122 کے 42 اہلکاروں کے علاوہ 4 دیگر افراد بھی شامل ہیں، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب عدالت نے زخمی ملزمان کے میڈیکل معائنہ کے بعد رپورٹ عدالت جمع کرانے کا حکم دیا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button