اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں 5 اور شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے جن کا تعلق 8 آمررڈ بریگیڈ کے 89 بٹالین سے تھا۔ہلاک فوجی اہلکاروں میں ایک ریزرو میجر، ایک ریزرو کیپٹن، 2 ریزرو وارنٹ آفیسر اور ایک ریزرو ماسٹر سارجنٹ شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکار ایک عمارت میں رسد کے لیے جمع تھے کہ اس دوران حزب اللہ نے عمارت پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔دوسری جانب شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جنگ میں بھی 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے ٹینک میں موجود 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 2 سارجنٹ شامل ہیں جن کا تعلق 196 آرمرڈ بٹالین سے تھا۔حملے میں کچھ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
0 258 1 minute read