
کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، غیر قانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے، قانون پر عملدرآمد ہر شہری پر فرض ہے، کسی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
غیر قانونی اجتماع میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں سے التماس ہے کہ امن و امان میں خلل یا کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں