پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں کتنے رجسٹرڈ ووٹرز، الیکشن کمیشن نے تعداد بتا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی، ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہوگئی، رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار 723 جبکہ 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ای سی پی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ہے، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 1ہزار 742 ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75لاکھ 89 ہزار227 ہے، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 94 ہزار 710 ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button