پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے دائر درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سابق کھلاڑی اور 72سال عمر ہے، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔ ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button