اہم خبرپاکستانتازہ ترین

عدلیہ کوغلام نہیں بننے دیں گے، گنڈا پور کا تحریک چلانے کا اعلان

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی عدلیہ کوغلام نہیں بننے دیں گے بھرپور تحریک چلائیں گے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں فتح حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،غرورکا پہاڑ ہم توڑیں گے، اللہ ہمارا ساتھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیرآئینی ترمیم کرکے اپنی مرضی کا جج لگانیکا پروگرام بنایا ہے، ہم اپنی عدلیہ کو غلام نہیں بننے دیں گے، ہم تحریک چلائیں گے اورمارچ بھی کریں گے، اب کلمے کا نعرہ لگے گا،عوام نکلیں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کل رات کوترمیم پاس کرکے ڈکیتی کی گئی، حکومت نے آزاد عدلیہ پرحملہ کیا ہے،ظلم، فرعونیت کے خلاف باہرنکل کر آزادی لیں گے، وقت قریب ہے دوہی راستے ہیں ، ڈواورڈائی،یہ نظریے حق اورسچ کی جنگ ہے، اب یہ جنگ جہاد کی شکل اختیارکرچکی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جب مرضی کے بندوں سے فیصلے کرائیں گے توادارے ترقی نہیں کرسکیں گے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنزلی کا شکار ہوا ہے، ایسی ترمیم سے چند اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غیرآئینی ترمیم ہے، جب عوام ہمیں مینڈیٹ دے گی تو ایسی ترمیم کو ختم کریں گے، وہ ترامیم لائیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہو،جنہوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا اس کو نہیں چھوڑیں گے، غدار،غدارہے جومجبورتھا وہ استعفیٰ دے دیتا، جنہوں نے اپنی وفاداریاں بدلی ان کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بیشمار قربانیاں دیں، پولیس اہلکاروں کے مسائل کو بھی حل کریں گے، ہم سب ملکرصوبے کے امن کے لیے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button