پاکستانتازہ ترین

اب کوئی کلیریفکیشن نہیں ، ترمیم ہو کر رہے گی: فیصل واوڈا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی ہو یا نہ ہو 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، اگر آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی نہیں آئیں گے تو ترمیم پاس ہو جائے گی عزت نہیں بچے گی۔ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی، جو رونے دھونے کر رہے ہیں کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا اب کوئی کلیریفکیشن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اٹھایا ہے تو جا سمجھتے رہو، اب کوئی کلیریفکیشن نہیں ہے، 26 ویں آئینی ترمیم ہو کر رہے گی، جو کرنا ہے کر لیں، جو سمجھنا ہے سمجھ لیں، مزید کوئی وضاحت نہیں ہوگی، اندر کی کہانی بعد میں بتائوں گا کیوں یہ گئے کے پی ہائو س، ان کی اتری ہوئی شکلیں دیکھیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر سمجھتے ہو پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے توسمجھتے رہو، اٹھایا ہے، تو سمجھتے رہو، اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے، ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ اگر آرٹیکل 8کو نہیں چھیڑا تو ہومیو پیتھک ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم چھیڑیں گے اور سب کو چھیڑیں گے، اجلاس سے واپسی کے بعد سب بتائوں گا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں پتہ ہے ترمیم اب منظور ہو گی، بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والے یہ بکا مائول ہیں، بکائو مال کی شکلیں آج آپ نے دیکھ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button