
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پہنچ گئے جو کسی میں ناگہانی صورتحال سے مکمل طور پر نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد آٹھ بجے طلب قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔