پاکستانتازہ تریندنیا

حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیٹ نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حملے میں یحیی سنوار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت سے جاری بیان میں غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ یحیی سنوار اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ہیں۔خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ یحیی سنوار کی شہادت سے فلسطینی مزاحمتی تحریک نے مزید جوش پکڑلیا ہے، یحیی سنوار کی شہادت غاصب اسرائیل کے لیے تباہی کا پیغام ثابت ہوگی۔ غزہ میں حماس کے نائب سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یحیی سنوار شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوئے، وہ اپنی آخری سانس تک قابض فوج کے سامنے ڈٹے رہے اور دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، یحیی سنوار ہمارے عظیم شہدا اور قائدین کے قافلے کا تسلسل تھے، جنہوں نے اپنی زندگی قوم کے لیے قربان کر دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یحیی سنوار نے جیل کی قید میں بھی دشمن کو شکست دی اور رہائی کے بعد اپنی جدوجہد جاری رکھی، یہاں تک کہ انہیں شہادت کا اعلی مقام نصیب ہوا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز دعوی کیا گیا تھا کہ انہوں نے غزہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں حماس کے سربراہ یحیی سنوار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ رفح میں عمارت پر کیے جانے والے حملے میں حماس سربراہ یحیی السنوار کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی یحیی سنوار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کا آغاز قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button