پاکستانتازہ ترین

جمہوریت بہترین انتقام: مولانا اب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

حیدر آباد(نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ بات پوری ہو گئی، مولانا صاحب اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو لوگ مولانا صاحب کے بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، اب یہ لوگ مولانا صاحب کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی یہ بھی کرالیں گے، ہم نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کئے۔ گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیم فنڈ والا جج کہاں گیا، آلو کے ریٹ یہ طے کریں انصاف کون دیگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے، گورنر راج آخری حربہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button