اسلام آباد(نیوزڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایس سی اواجلاس کا انعقاد پاکستان کے لیے بڑا اعزازہے۔ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل ایس سی او کے ہمراہ مشرکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، تمام برادرانہ ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اجلاس میں شرکت کی، ہم ان ممالک کے اجلاس میں مثبت کردار ادا کرنے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پائیدارترقی کے لیے متعدد تجاویز کو منظور کیا گیا، اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری اورتخلیقی معیشت کیفروغ پرتبادلہ خیال ہوا، تمام سربراہان نیشنگھائی سپرٹ کیجذبیکا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے باوجود پاکستان ایس سی اوچارٹرڈ پر عمل درآمد کررہا ہے، خطے میں خوشحالی کے لیے تجارت، سرمایہ کاری رابطے اور نوجوانوں، خواتین کی ترقی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہان نیتنازعوں کیباعث بین الاقوامی سرمایہ کاری میں کمی پرخدشے کا اظہارکیا ہے، اجلاس میں باہمی احترام اورمساوات پرمبنی ترقی اورعلاقائی ترقی کیلییرابطوں کیفروغ پرزوردیا گیا۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل ایس سی او جانگ منگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد کے لیے شاندار اقدامات کیے،ایس سی او کی شاندار کامیابی پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان ایس سی اوکا متحرک اوراہم رکن ہے۔ اجلاس میں ایس سی اوکیترجیح موضوعات پرسیرحاصل گفتگوہوئی،جانگ منگ اجلاس میں تجارت کیلییمقامی کرنسی اورپراجیکٹ فنانسنگ پربھی غورکیا گیا،جانگ منگ اجلاس میں ایس سی او کی اندرونی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھی اور علاقائی ،عالمی اہم امورپر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کی مہمان نوازی پران کا دل سے شکر گزار ہوں
0 555 1 minute read