پاکستانتازہ ترینجرائم

شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے ڈاکوئوں تک پہنچانے والی حسینہ گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)کچے کے ڈاکوؤں کے لیے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سےگرفتار کیا گیا۔اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کردیتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دےکر کشمور،کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی بلاتی تھی۔ ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی ہے۔اے وی سی سی حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ خودکوکچےکے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے۔ ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کوکچے میں لےجا کر تاوان لیتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button