اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی پی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔ کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اتفاق رائے میں بلاول بھٹو کا بڑا کردار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ کل مولانا فضل الرحمان، نواز شریف سے مل رہے ہیں اور ہمیں بھی کھانے کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پرامید ہوں کی جے یوآئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوا ہے بل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کا متفقہ آئینی اصلاحات ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بلاول ہاؤس میں 3 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، مذاکرات کے بعد پاکستان پیپلر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کو ہم نے ڈسکس کیا، پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈرافٹ پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل میاں نوازشریف سے ملاقات ہوگی، نوازشریف سے بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، اتفاق رائے کے لیے بلاول کا اہم کردارہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزار ہیں، کل نوازشریف کی طرف سے ہمیں کھانے کی دعوت دی گئی ہے، امید ہے کل نوازشریف کے ساتھ بھی اتفاق رائے ہو جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے پی ٹی آئی کے ساتھ بھی اتفاق ہو جائے، اتفاق رائے سے بہتری آئے گی، دعاگو ہیں مولانا فضل الرحمان اتفاق رائے کے مشن میں کامیاب ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیشہ کامیاب آئین سازی میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار رہا ہے، ہماری جے یو آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر ہو گی، پہلے نوازشریف سے اتفاق رائے پیدا کر لیں پھر میڈیا سے شیئر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button