اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی نے مطالبہ منظور ہونے پرکل کے احتجاج کی کال واپس لے لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے کل کا احتجاج موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاج مخر کرنیکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نے کہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔ حکومت نے کل کا احتجاج موخرکرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی، ڈاکٹرز کل عمران کا معائنہ کریں گے،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کل کا احتجاج مخر کرنے کے لیے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button