پاکستانتازہ ترینکھیل

داماد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔ شاہد آفریدی کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور ان کو ٹیسٹ کرنیکا موقع ملے گا، اس سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانیکا موقع بھی ملے گا۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور بابر اعظم، نسیم شاہ ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button