بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں پولیس لائن پردہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔پولیس لائن کے مرکزی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پربرقع پوش افراد نے فائرنگ کی جس سے چار پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا اور بھرپورجوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔ دوسری طرف بنوں بکاخیل میں نامعلوم افراد نے ناشتہ خریدتے پولیس اہلکار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔ بنوں میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس حکام سیپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت کی۔
0 974 1 minute read