پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ نے آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کردیے۔ وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھ دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈائون نہیں ہوسکتا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈان کو روکنیکے احکامات جاری کیے لہذا ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس روز شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button