پاکستانتازہ ترین

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کل ڈی چوک جانیکا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کل ڈی چوک جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں ایسا کرنے پر مجبور کررہی ہے، ہمارے لیڈر سے متعلق صورتحال کلیئیر نہیں ہے۔ صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہماری تیاری زبردست ہے۔ خیال رہے کہ گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کا بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم اسلام آباد پہنچے ہیں اور پاکستان اور چین کے مابین اہم معاہدے ہونے جارہے ہیں۔ دوسری جانب تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی پر زور دیا گیا تھا کہ وہ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی وجہ سے ڈی چوک کا احتجاج ملتوی کردے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج موخرکرنے کے لیے مشروط پیشکش کی تھی۔پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے جس کے بعد احتجاج موخرکردیں گے۔ آج صبح سے ہی خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بعدازاں وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات نہ ہونے پرپارٹی کوتشویش ہے، یہ لوگ ہمیں یہ قدم اٹھانے پرمجبورکررہے ہیں۔ علی امین کے یوٹرن پرصحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں، قافلے چلتے رہتے ہیں،اگرہرکتے کو پتھرمارنا شروع کریں گے تو قافلے نہیں چل سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button