پاکستانتازہ ترینجرائم

طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار

لاہور (بیورورپورٹ)لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے 10 گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، واقعے کے فورا بعد ملزم سکیورٹی گارڈ روپوش ہوگیا۔ حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی ایکسپرٹ کو منسلک کیا گیا اور ملزم کو لاہور سے باہر حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید حقائق سامنے آنے پر مطلع کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین سامنے نہیں آئے، سوشل میڈیا کی خبر میں مورد الزام ٹھہرایا گیا جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے، متعلقہ پولیس اسٹیشن اور کالج کی انتظامیہ کو بھی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبر نجی کالج کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button