
حضرو(تحصیل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبروسابق صوبائی وزیرپنجاب جہانگیرخانزادہ کے خصوصی فنڈ سے گائوںاصغر میں گرلزپرائمری سکول کی تعمیر کیلئے مقامی صاحب ثروت شخصیت کی طرف سے دی جانیوالی اراضی پربلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے دعائے خیرکر دی گئی اس موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک انصار ،طلال اشرف بٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانزادہ خاندان نے تعلیم کیلئے وہ خدمات سرانجام دی ہیں جس کو آنیوالی نسلیں بھی یادرکھیں گی پچھلے چار سالوں کے دوران چھچھ کے تعلیمی اداروں پرکوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے چھچھ کالجز اور سکولوں میں آج درپیش مسائل ہیں جن کو حل کرنے کیلئے حکومت پنجاب اورمحکمہ تعلیمی کے نمائندوں سے رابطہ میں ہوں جلد چھچھ کے تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرینگے ،گرلزپرائمری سکول اصغرکی تعمیرسے کئی دیہاتوں کے بچیوں کو تعلیم کی سہولت ان کی دہلیزپر مہیاہوگی جس سے ان بچیوں کا تعلیمی مستقبل روشن ہوگا۔