پاکستانتازہ ترینجرائم

ضلع کرم : دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11افراد جاں بحق

ضلع کرم(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ 11 افراد کی جان لے گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button