پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ: مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ 17 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بینچ میں شامل ہیں۔ وفاقی و صوبائی آئینی عدالتوں کا قیام، پیپلزپارٹی کا آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آگیا وکیل عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے ایڈووکیٹ عابد زبیری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق صوبائی آئینی عدالتیں چیف جسٹس، صوبائی وزیرقانون اور بار کونسل کے نمائندے پر مشتمل ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button