پاکستانتازہ ترین

ایس سی او اجلاس میں شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کی ایس سی او اجلاس اور پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سربراہان مملکت کے استقبال سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے مکمل الرٹ ہیں،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سلامتی کی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز ہے،شرپسندعناصر کو کسی قسم کا رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ رکن ملکوں کے سربراہان اور مندوبین کا بھرپور خیر مقدم کریں گے، یقین ہے کہ ہمارے مہمان پاکستان کا مثبت تشخص ساتھ لے کر جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیر اعظم کے دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوں گے، ایس سی او اجلاس معاشی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button