پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے 8 شہروں میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(بیورورپورٹ)پنجاب کے 8 شہروں میں فوری طور پر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے متعلقہ اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 11اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال جبکہ 12 اکتوبر گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button