پاکستانتازہ ترینتجارت

ملک میں 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں 29ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر رہی ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، ٹیکسٹائل بزنس میں 23 ارب روپے سے زائد، سیمنٹ کے لئے کوئلے کے بزنس میں 18 ارب روپے، بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11 ارب اور بیوریجز کے کاروبار میں 15 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ انفورسمنٹ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب ساڑھے 13 فیصد تک بڑھانا ہے، سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے،کوئی ملازم ہو یا ٹیکس دہندہ جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button