
شکارپور(نیوزڈیسک)شکارپور کے رہائشی مغوی ٹیکسی ڈرائیور علی حسن سنجرانی کی ویڈیو ڈاکوں نے وائرل کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ڈاکو مغوی پر تشدد کر رہے ہیں، پولیس کے مطابق مغوی کے ورثا سے فون پر نامعلوم اغوا کاروں نے 60 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیا۔لکھیدر تھانے کی حدود میں ٹیکسی سٹینڈ سے نامعلوم اغوا کار خاتون اور مرد نے سواری بن کر ٹیکسی کروائی تھی، تاہم 24 روز قبل اغوا ہونے والا ٹیکسی ڈرائیور علی حسن سنجرانی تاحال بازیاب نہیں ہو سکا۔ورثا کے مطابق نامعلوم اغوا کاروں نے 60لاکھ تاوان جمع کرنے کو کہا، رقم نہ دینے کی صورت میں مغوی کو مارنے کی دھمکی دی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور کے گھر میں اتنی رقم کہاں سے آئی، مغوی کی والدہ نے اعلی حکام سے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔