کراچی(بیورورپورٹ)چینی انجینئرز پر حملے کی تفتیش کے دوران مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور نے گورنمنٹ ہائی سکول نوشکی سے 2016 میں میٹرک کیا، 2017 میں منڈی بہائوالدین میں غلام رسول ٹیکنیکل کالج میں داخلہ لیا، 2020 میں سول انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کیا۔حملہ آور نے 2020 میں ہی لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ مرین سائنسز میں بی بی اے کیلئے داخلہ لیا، دہشت گرد سال 2023 میں بھی اپنے بھائی اور ساتھی کے ساتھ کراچی آیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد شاہ فہد شارع فیصل کے ایک ریسٹ ہائوس میں ٹھہرا تھا۔
0 172 Less than a minute