پاکستانتازہ ترینعلاقائی

مضر صحت کھانا کھانے سے 10افراد کو حالت غیر ہوگئی

دینہ(بیورورپورٹ)ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق دینہ کے نواحی علاقے ڈھوک شیریاں میں مضر صحت کھانا کھانے پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیا گیا ، متاثرین میں 4مرد، 4خواتین اور 2کم عمر لڑکا ،لڑکی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 روز کے دوران اسی خاندان میں یہ دوسرا واقعہ ہے، دو روز قبل اسی گھر میں کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق جبکہ 6 بچوں کی حالت بگڑ گئی تھی۔اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ دینہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی سیمپلنگ کی جارہی ہے فی الحال کچھ نہیں بتاسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button