اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کے جھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کوبیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی، پی ٹی ایم والوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پرحملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے، یہ سبق تحریک انصاف کیلئے بھی ہے، تحریک انصاف والے کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، علی امین گنڈا پورکہتا ہے بارہ اضلاع سے ہو کر خیبرپختونخوا پہنچا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، تمام شواہد سامنے آنے کے بعد پی ٹی ایم پرپابندی لگائی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کوبھی ملک کیخلاف سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
0 320 1 minute read