اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ صائم چودھری نے دائر کی جس میں حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت آئین سے متصادم ترامیم نہیں کر سکتی، عدلیہ سے متعلق ترامیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے، مجوزہ آئینی ترامیم بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، حکومت آئینی ترامیم سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو خلاف آئین اور کالعدم قرار دیا جائے، عدلیہ سے متعلقہ کسی قسم کی ترمیم سکروٹنی کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائے۔
0 350 Less than a minute