شارجہ(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے، کپتان لورا وولوارڈٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔انگلینڈ ویمنز ٹیم نے 125 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ 48 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں، ڈینی وائٹ ہوج نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
0 143 Less than a minute