اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچے اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پراظہار تعزیت کیا اور حملے میں چینی باشندوں کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے کے ذمہ داروں کی جلداز جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طورپرمتحرک ہے اور واقعے کے ذمہ داران کو جلد شناخت کے بعد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کیجان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور پاکستان، چین کے تعلقات کونقصان پہنچانیکی گھنانی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس واقعیکی تحقیقات کی میں ذاتی طور پرخودنگرانی کروں گا اور غیر ملکیوں کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مزیدمضبوط کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پروزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ چینی سفیر نے معاملے کی مثر تحقیقات، دہشتگردوں جلدکیفرکردار تک پہنچانیمیں حکومت پاکستان پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو چینی باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔
0 272 1 minute read