پاکستانتازہ ترین

سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہائو س سیل کوکردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہائوس کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا۔سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہائوس کے متعدد بلاکس سیل کیے گئے ہیں، بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاس سیل کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا ہائو س کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، خیبرپختونخوا ہاس میں اجازت کے بغیر تعمیرات کی گئیں، خیبرپختونخوا ہاس میں تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا ہائوس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا ہے، سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، کے پی ہائوس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہائوس سیل کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button