اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف خاموشی اختیارکرنا انسانیت کی ناکامی ہے۔فلسطین کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پربیدردی کیساتھ ظلم ڈھایا جارہا ہے، یہ تاریخ کی ایک بدترین مثال ہے، بچوں کی خون آلودہ تصاویردیکھ کردل خون کےآنسو روتا ہے، غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، ماں کی گود سیبچے چھین کرشہید کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا ظلم زندگی میں نہیں دیکھا، اقوام عالم کی اس حوالے سے عجیب قسم کی خاموشی ہے، اسرائیل نیفلسطین پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ بالکل بیبس بیٹھی ہے،شہبازشریف نیجنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا، سب نے شہبازشریف کی تقریرکوسراہا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال بہت افسوس ناک ہے، اقوام متحدہ اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کرانے میں ناکام ہے، ایسی یواین او کا کیا فائدہ جوظلم کونہ روک سکے، یاسرعرفات نے فلسطینی عوام کیلییبڑی جدوجہد کی۔لیگی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خون رنگ لائیگا، شہبازشریف نیاس حوالیسیروڈ میپ دیا اس پر غورہونا چاہیے، عالم اسلام کوفیصلہ کن اقدامات کرنیچاہئیں،اسلامی ممالک کے پاس بہت بڑی قوت ہے، اسلامی ممالک اپنی قوت کا استعمال آج نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کواکٹھے ہو کر ایک پالیسی بنانی پڑے گی، اگرہم نے کچھ نہ کیا تو پھر اسی طرح ماں، بہنوں کو شہید ہوتا دیکھتے رہیں گے، اسرائیل کے پیچھے عالمی طاقتوں کوبھی سوچنا چاہیے، صدرمملکت کی تجویز سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں، ہمیں اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد اسلامی دنیا سے رابطہ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے، اس حوالے سے جلدی اقدامات ہونیچاہئیں، اسرائیلی جارحیت کیخلاف خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی ناکامی ہے۔
0 649 1 minute read