
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے منظرعام آنے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ہنگامہ خیز بیان جاری کردیا، انتشاری سیاست کرنے والے اپنے لوگوںکو چھوڑکر بھاگ گئے۔ حکومت کا موقف جیت گیا، شاندانہ گلزار اور بیرسٹر سیف سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ یہ ملک دشمن ہیں انتشاری ٹولہ ہیں ان سے کوئی بھی توقع رکھی جا سکتی ہے۔