پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلا ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کر لی ہے، ہائی کورٹ عملہ آ جائے تو درخواست دائر کریں گے۔ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دیں گے۔عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button