اہم خبرپاکستانتازہ ترین

وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج کے دوران شرپسندوں سے اسلحہ، آتشی مواد و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتا وقتا جھڑپیں بھی جاری رہیں۔گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ان زخمیوں میں سے ایک پولیس اہلکار آج اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی جہاں وزیرداخلہ محسن نقوی، گورنر کے پی، آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button