کراچی(کامرس ڈیسک)آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار797 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 18 ڈالرز اضافے کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
0 153 Less than a minute